دفاتر ہو یا گھر ہر جگہ ہی ہم گوگل سرچ، جی میل اور گوگل کروم براﺅزر کو استعمال کرنے کے اتنے عادی ہوچکے ہیں کہ ان کے بغیر زندگی کا تصور ہی مشکل محسوس ہونے لگتا ہے۔
دفاتر کے مختلف ٹاسک سے لے کر گھر میں یو ٹیوب دیکھنے تک گوگل کا برائزور کروم ہماری آن لائن زندگیوں کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔
نیچے دی جانے والی چھ کروم ایکسٹینشز دفاتر میں نہ صرف آپ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کریں گی بلکہ مختلف کاموں میں وقت بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔
پش بلٹ
پش بلٹ نامی ایکسٹیشن سے آپ اپنے ڈیسک ٹاپ براﺅزر ونڈو کے نوٹیفکیشن اسمارٹ فون پر موصول کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے گوگل پلے اسٹور پر جاکر پش بلٹ ایپلیکشن کو انسٹال کرنا پڑتا ہے ۔ اس ایکسٹیشن سے آپ کے لیے تصاویر، لنکس یا فائل اپنی ڈیوائسز سے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ اس کا ایک اور کارآمد فیچر ڈیسک ٹاپ کروم برائزور سے کوئی چیز آنڈرائیڈ ڈیوائس پر کاپی پیسٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس ایکسٹینشن کو ڈیسک ٹاپ کے لیے اس لنک سے ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے:
جبکہ آنڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور پر اس لنک سے اسے انسٹال کرسکتے ہیں
جنجر
دفاتر میں لوگ اکثر اپنے کی بورڈز پر ای میلز اور دیگر کاموں میں مصروف رہتے ہیں اور اس دوران ہم روزانہ گرائمر کی لاتعداد غلطیاں بھی کرتے ہیں۔ کچھ لوگ اس سے بچنے کے لیے ورڈ یا گوگل ڈاکس کی ڈکشنریاں بھی استعمال کرتے ہیں تاہم جنجر ایسی زبردست ایکسٹیشن ہے جو زبان کی روایتی غلطیوں کی نشاہدہی کرنے والے دیگر فیچرز سے بالکل ہٹ کر ہے۔ جنجر پروف ریڈنگ کے ساتھ ساتھ پوری جملے میں گرائمر کی غلطیوں کی نشاندہی کرسکتی ہے جبکہ اس کے ذریعے ایک جامع ڈکشنری تک رسائی حاصل کرکے موثر طریقے سے زبان کو سیکھا اور ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔
یہ مقبول ویب سائٹس جیسے فیس بک، جی میل اور دیگر کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس ایکسٹیشن کو اس لنک سے ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے :
گوگل سیملر پیجز
یہ ایکسٹیشن آن لائن اطلاعات سرچ کرنے کے دوران انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے جس کے ذریعے آپ کسی چیز سے ملتا جلتا آن لائن مواد تلاش کرسکتے ہیں۔ اس سے آپ کا وقت بھی بچتا ہے اور گوگل سرچ انجن پر متعلقہ معلومات کی تلاش میں مشکلات کا سامنا بھی نہیں ہوتا۔
اس ایکسٹینشن کو اس لنک سے انسٹال کیا جاسکتا ہے :
کلیئرلی
یہ ایکسٹیشن کسی ویب پیج پر کچھ پڑھنے کے دوران اس پر موجود پریشان کرنے والے اشتہارات، بینرز کو ہٹا کر کوئی مواد پڑھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ مارک اپ، آپ کے آرٹیکل کو ہائی لائٹ کرنے اور ایور نوٹ کو محفوظ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے، اس کو انسٹال کرنے کے لیے اس لنک پر جائیں :
سیو ٹو گوگل ڈرائیو
سیو ٹو گوگل ڈرائیو نامی یہ کروم ایکسٹیشن آپ کو ویب سائٹس کا مواد یا براﺅزر کے اسکرین شاٹ آپ کی گوگل ڈرائیو مین محفوظ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس کی مدد سے آپ دستاویزات، تصاویر، ایچ ٹی ایم ایل فائیو آڈیو اور ویڈیو فائلز ان پر ماﺅس سے رائٹ کلک کرکے ' سیو ٹو گوگل ڈرائیو' کے آپشن پر کلک کرکے محفوظ کرسکتے ہیں۔ اس کو یہاں سے ڈاﺅن لوڈ کریں :
لزاروس فرام ریکوری
تصور کریں کہ آپ کا براﺅزر عین اس وقت کریش ہوگیا جب آپ کسی اہم ویب فارم میں تفصیلات درج کررہے تھے اور اچانک ہی سب کچھ ضائع ہوگیا۔ اگر ایسا ہو تو فکرمند ہو لزاروس فرام ریکوری نامی ایکسٹیشن کی مدد سے آپ اس ضائع ہوجانے والی تحریر کو مینیو بٹن پر کلک کرکے واپس حاصل کرسکتے ہیں۔ ایسے افراد جو روزانہ متعدد فارمز کو بھرنے کا کام کرتے ہیں ان کے لیے یہ ایکسٹیشن کسی زندگی بچانے والی دوا سے کم نہیں۔ اسے انسٹال کرنے کے لیے اس لنک پر جائیں :
https://chrome.google.com/webstore/detail/lazarus-form-recovery/loljledaigphbcpfhfmgopdkppkifgno?hl=en
No comments:
Post a Comment